Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو ریلیف پیکج دینے کا امکان

اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دینے کی تجویز دی گئی۔
شائع 27 مئ 2022 08:22pm
وزیراعظم کی جانب سے ریلیف دینے کا امکان ہے۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم کی جانب سے ریلیف دینے کا امکان ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیورز کو ریلیف پیکج دینے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دینے کی تجویز دی گئی جس پر وزیراعظم کی جانب سے ریلیف دینے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس پر شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

relief package

petroleum prices

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div