وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی

عوام دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے، عمران خان کو 3 دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی ساجست نکل جائے گی، رانا ثناء اللہ
شائع 22 مئ 2022 01:20pm

لاہو: وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نےسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے، عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو 3 دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی ساجست نکل جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء کی گرفتاری سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

Interior Minister

imran khan

Rana Sanaullah

lahore