Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے، شیخ رشید

ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، ورنہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑ پھر جائے گا، سابق وزیرداخلہ
شائع 13 مئ 2022 01:41pm

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ایک وزیر مارشل لا ء کی دھمکی دیتا ہے جو ایک بھونڈا مذاق ہے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مریم نواز نے فوج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، اسٹاک ایکسچینج بیٹھ رہی ہے، ریزرو آدھے رہ گئے ہیں، ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے، ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، ورنہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑ پھر جائے گا۔

Sheikh Rasheed

DG ISPR

اسلام آباد

Pak army

AML

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div