Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی

پاکستان ایک بار پھر بھارت کے ناپاک عزام کیخلاف ڈٹ گیا، بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایاگیا ۔
اپ ڈیٹ 06 مئ 2022 11:39am

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی، بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔

مودی سرکار کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کا اوچھا ہتھکنڈا منظور نہیں، پاکستان ایک بار پھر بھارت کے ناپاک عزام کیخلاف ڈٹ گیا۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی، بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایاگیا ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامورکو واضح کردیا گیا کہ نام نہاد حد بندی کمیشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو بے اختیار کرنا ہے، نئی حد بندیاں مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو مزید کمزور، پسماندہ اور تقسیم کر دیں گی، نئی حد بندیاں ایک اور کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں گی ،بھارتی رپورٹ مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنا سلامتی کونسل کی قراردادوں سے متصادم اور 5اگست کے غیرقانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے حد بندی کمیشن مارچ 2020میں تشکیل دیا تھا۔

foreign office

اسلام آباد

reject

report

delimitations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div