Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے کے ساتھ احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2022 11:47am

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی تھریٹ پر وزیراعظم شہبازشریف نے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

وزیراعظم نے عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کی سخت ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پرنگرانی کرنے کے ساتھ احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

شہبا زشریف کی ہدایت پروزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں،ان کی سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، بنی گالہ رہائش گاہ پر بھی سیکیورٹی کے ضروری اقدامات یقینی بنائیں جائیں ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں میں سیکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

Interior Minister

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

security threats

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div