Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: صدر جو بائیڈن نے امریکیوں کو تیزی سے پھیلتے ہوئے...
شائع 22 دسمبر 2021 08:57am

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں کو تیزی سے پھیلتے ہوئے اومی کرون ویرینٹ سے لڑنے کی صلاحیت کے بارے میں یقین دلانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے موسم سرما میں اضافے سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کے ایک بیڑے کا باضابطہ اعلان کیا، جس میں گھریلو ٹیسٹوں میں نصف بلین کی ترسیل بھی شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اومیکرون کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے لیکن گھبرانا نہیں چاہیئے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ 2020 کا مارچ نہیں ہے اس وقت 200 ملین لوگ مکمل طور پر ویکسی نیشن کراچکے ہیں، ہم تیار ہیں۔

بائیڈن نے زور دیا کہ ملک کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم 62 فیصد آبادی کے شدید کیسوں کو روکنے میں مدد کرے گی جو اب مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔

امریکی صدر نے اومی کرون ویرینٹ اضافے کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی انتظامیہ کے منصوبے کا اعلان کیا، جس میں اسپتالوں میں فوجی اہلکاروں کی تعیناتی، سخت متاثرہ ریاستوں کو سامان کی ترسیل اور نئی مفت ٹیسٹنگ سائٹس کو چلانے سمیت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت جنوری اور فروری میں ضرورت کے مطابق ملک بھر میں تعینات کئے جانے والے 1,000 ڈاکٹروں، نرسوں اور فوجی طبی عملے کو متحرک کرے گی۔

Joe Biden

America

USA

Omicron

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div