پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کےججز کو سوشل میڈیا سے...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2021 12:11pm

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کےججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ضلعی عدلیہ کے ججوں کو تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس بھی چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔

لاہورہائیکورٹ نے احکامات پر عمل نہ کرنےوالے ججز کیخلاف تادیبی کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیربھٹی کی منظوری کےبعد ضلعی عدلیہ کےججز کومراسلہ بھجوادیا گیا،جس میں کہا گیا کہ ضلعی عدلیہ کے جج تمام غیرسرکاری واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیں۔

LHC

Chief Justice

lahore

social media

judges