عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے محسن بیگ کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو منانے اور تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزراء نے رابطے تیز کردیئے، وفاقی وزراء فواد چوہدری ، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور ایوان کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل کرلی۔
دوران سماعت تحریک انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوزب نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جاری ہے، کیا میری کوئی عزت نہیں؟ الزام لگائے جاتے ہیں بنی گالا میں سروسز دیتی ہوں۔