شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد کو حسن بخشنے میں جنگلات کا کردار ہے جن کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، مارگلہ پہاڑیوں پر کوئی بھی اگ لگانے کا جرم کرےگا تو اسے کڑی سزا ملےگی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے گاڑیاں، کھانے کی اشیاء، جوتے، باہر سے کنفشنری، موبائل فون، سن گلاسز، میوزیکل آلات، جیم، جیلی، فیروزن میٹ، سوسز اور چاکلیٹس سمیت کئی اشیاء پر پابندی عائد کردی ہے۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ عمران خان کا 'سازشی بیانیہ' مستقبل میں ان کو فائدہ دے گا یا نقصان اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا۔
اجلاس میں تمام جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے، موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جس کے تحت آئندہ الیکشن اگست 2023 میں ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کے 25 منحرفین کے خلاف فیصلہ ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا بلکہ اس سے فیصلے سے قبل فریقین کو نوٹسز جاری کیےجائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کو الگ سے نہیں پڑھا جا سکتا، اس کی اصل روح ہے کہ سیاسی جماعت کے کسی رکن کو انحراف نہ کرنا پڑے، آرٹیکل 63 اے کا مقصد جماعتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔
وزیرِاعظم شہبازشریف سے سائینو وک کے وفد کی ملاقات ہوئی، وزیرِاعظم کو کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران سائینو ویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔