دبئی میں امریکی قونصل خانے، ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ
دبئی میں منگل کی شب امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، حکام نے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی امریکی سفارت خانے کے اندر قائم سی آئی اے اسٹیشن کو مبینہ ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
دبئی میڈیا آفس نے بیان میں بتایا کہ صورت حال کو بروقت کنٹرول کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں عمارت کے اندر آگ اور دھویں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل ایرانی ڈرونز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا۔
Read Comments