اپ ڈیٹ 02 مارچ 2026 01:41pm

کویت میں امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ، وزارت دفاع کی تصدیق

کویت کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح کئی امریکی فوجی طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اسی لیے یہ طیارے مار گرائے گئے۔

کویتی حکام کے مطابق تمام عملہ محفوظ ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد اسپتالوں میں طبی معائنے اور علاج کے لیے بھیج دیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

کویتی وزارتِ دفاع کے مطابق امریکی افواج کے ساتھ براہِ راست رابطہ کیا گیا اور واقعات کی نوعیت جاننے کے لیے مشترکہ تکنیکی اقدامات کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں وسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ایک امریکی ایف 15 جنگی طیارے کو گر کر تباہ ہوتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل جنگی طیارے کو شعلوں کے ساتھ نیچے کی جانب گھومتے ہوئے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پائلٹ محفوظ رہا ہے۔

ادھر خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے نمائندے نے پیر کے روز کویت میں امریکی سفارت خانے کے قریب سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا۔ سفارتی مشن کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سفارت خانے کا رخ نہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے اوپر میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ برقرار ہے، اس لیے سفارت خانے کے قریب نہ آئیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ امریکی سفارت خانے کا عملہ محفوظ مقامات پر پناہ لیے ہوئے ہے۔

Read Comments