شائع 01 مارچ 2026 09:55am

خامنہ ای کے بیٹا، بیٹی، داماد، بہو اور نواسہ شہید ہوگئے

ایران کی خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹا، بیٹی، داماد، بہو اور نواسہ مارے گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کو پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے، تاہم اس خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے امریکا اور اسرائیل کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای مارے گئے ہیں۔

ان کے دفتر کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے بیان میں ان کی ہلاکت سے متعلق خبروں کو “نفسیاتی جنگ” قرار دیا گیا تھا۔

Read Comments