کراچی: شاہ فیصل کالونی میں دو مبینہ دھماکے، 7 افراد زخمی، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دو مقامات پر یکے بعد دیگر دو دھماکوں میں دو معصوم بچیوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی چار نمبر میں مبینہ دھماکے کے نتیجے میں دو معصوم بچیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق دھماکا دومنزلہ دکان میں ہوا جس میں ایک منزل پر پکوان سینٹر اور دوسری منزل پر بیٹری کی دکان واقع ہے، دھماکے نوعیت کے تعین کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔
جس وقت دھماکا ہوا اس وقت دکان بند اور زخمی ہونے والے افراد دکان کے باہر موجود تھے۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی ایک نمبر میں واقع موبائل مارکیٹ کی دکان میں یوپی ایس کی بیٹری پھٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد ذیشان اور فرہاد زخمی ہوئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
Read Comments