رجب بٹ کے خلاف کیوں بیان دیا؟ ایمان بٹ کے بھائی نے وجہ بتا دی
معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان تعلقات شروع سے ہی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہے ہیں۔ خاص طور پر رجب بٹ کے الزامات، مبینہ بے وفائی کے اسکینڈلز اور ایمان فاطمہ کی حمل کی خبروں کے دوران جب وہ ملک میں موجود نہیں تھے۔
حالیہ دنوں دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور ایمان کی اپنے والدین کے گھر واپسی نے افواہوں کو مزید ہوا۔ اس تمام معاملے پر اب ایمان فاطمہ کے بھائی اعوان نے خاموشی توڑ دی ہے۔
اعوان نے ایک گفتگو میں مکمل صورتحال واضح کی کہ انہیں رجب بٹ کے خلاف بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی تھی؟
اعوان کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر جو مؤقف اختیار کیا وہ محض اپنی بہن کے دفاع کے لیے تھا کیونکہ حمل کے دوران انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور وہ بہت اسٹریس میں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کو ایسی کیفیت میں نہیں دیکھ پارہے تھے اس لیے سوشل میڈیا پر سب کچھ کہہ ڈالا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد رجب بٹ کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ صرف ایمان کی حفاظت اور حمایت کرنا تھی۔
اعوان نے ویزا مسترد ہونے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین سے علم نہیں کہ ویزا ریجیکشن کی خبر حقیقت تھی یا نہیں، تاہم اس وقت انہوں نے رجب بٹ کی بات پر بھروسہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے اگر وہ سوشل میڈیا پر آ کر بیان نہ دیتے تو معاملہ اتنا نہ بڑھتا، لیکن انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ ان کے نزدیک بہن کی عزت اور دفاع سب سے اہم تھا۔
یاد رہے کہ رجب بٹ کی ازدواجی زندگی، مبینہ بے وفائی کے اسکینڈلز اور دیگر تنازعات پہلے بھی خبروں کا حصہ بنتے رہے ہیں اور اب یہ نیا بیان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔