اپ ڈیٹ 21 فروری 2026 12:09pm

’رمضان سے پہلے ساڑھیاں اور اب سر پر دوپٹا؟‘ لائیو شو میں جویریہ سعود سے کالر کا سوال وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے حالیہ فیشن شو میں اپنے لباس پر تنقید کے جواب میں وضاحت پیش کی ہے۔

رمضان کی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ایک کالر نے جویریہ سعود سے سوال کیا کہ اگر وہ رمضان ٹرانسمیشن اور مولانا آزاد جمیل کے ساتھ پروگرام میں شرکت کر رہی ہیں تو فیشن شو میں ایسا لباس پہننے کی کیا وجہ تھی؟

اس پر جویریہ سعود نے وضاحت کی کہ انہوں نے ساڑھی کے ساتھ پورا باڈی سوٹ بھی پہنا ہوا تھا اور شو کے انعقاد کے وقت درجہ حرارت مائنس ون تھا، اس لیے وہاں موجود تقریبا ہر شخص نے تھرمل اور باڈی سوٹ پہنا ہوا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ عام طور پر بھی باڈی سوٹ پہن کر رکھتی ہیں تاکہ ڈیزائنرز کے کپڑے محفوظ رہیں اور ہائجین کا بھی خیال رکھا جا سکے۔

جویریہ نے ناظرین کو یقین دلایا کہ وہ نازیبا کپڑے نہیں پہنتی اور اب کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس وضاحت پر مختلف ردعمل دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ جویریہ کے لباس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن رمضان کے دوران کچھ شخصیات اچانک دوپٹے اور چادریں اوڑھ کر نیک اعمال کا تاثر دینے لگتی ہیں، جس پر سوال اٹھایا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جویریہ سعود نے پاکستان فیشن ویک (پی ایف ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی تھی، جہاں انہوں نے اپنے کپڑوں کے کلیکشن کی نمائش کی اور بیٹی جنت کے ساتھ فلم اسٹار ثنا نواز بھی ریمپ پر موجود تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے سلور ہاف بلاؤز اور لانگ جیکٹ کے ساتھ سیاہ ساڑی زیب تن کی تھی، جس پر کچھ مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

Read Comments