شائع 18 فروری 2026 06:18pm

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو 102 رنز سےشکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تاہم ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یوں پاکستان نے نمیبیا کےخلاف 102 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی، یہ ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 100 رنز سے زائد رنز سے کا میابی حاصل کی۔

اس سے قبل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 84 رنز کی  تھی، 2014 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو 84 رنز سے شکست دی تھی۔

Read Comments