اچار کے جلد خراب ہونے کی وجوہات اور اسے محفوظ رکھنے کے بہترین طریقے
اچار ہمارے دسترخوان کا اہم حصہ ہیں۔ اپنی منفرد لذت، خوشبودار مصالحے اور کھٹے میٹھے ذائقے کی وجہ سے یہ سادہ کھانے جیسے دال چاول یا روٹی سبزی کو بھی خاص بنا دیتے ہیں۔ اچار آم، لیموں، ہری مرچ کا ہو یا مکس سبزیوں کا ہر ایک کا اپنا ہی الگ مزہ ہوتا ہے۔
اچار کی لمبی شیلف لائف کا راز قدرتی حفاظتی اجزاء جیسے تیل، نمک، مصالحے اور کبھی کبھار سرکہ ہیں۔ یہ اجزاء نہ صرف ذائقہ بڑھاتے ہیں بلکہ اچار کو خراب ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔ بہت سے خاندان اب بھی پرانی روایتی تراکیب کے مطابق گھر میں اچار تیار کرتے ہیں۔
مختلف اقسام کے اچار کی شیلف لائف
اچار کی مدت اس کے اجزاء، تیاری کے طریقے اور اسٹوریج کے حالات پر منحصر ہوتی ہے۔
تیل والے اچار (جیسے آم اور لیموں) مناسب ذخیرہ کرنے پر 1 سے 3 سال تک قابل استعمال رہ سکتے ہیں۔
نمک والے اچار 6 ماہ سے 1 سال، سرکے والے اچار 1 سے 2 سال، جبکہ عام گھریلو اچار عام طور پر 6 ماہ سے 1 سال، حفظان صحت اور اسٹوریج کے لحاظ سے محفوط رکھے جا سکتے ہیں۔
اسٹور سے خریدے گئے تیار اچار کنٹرولڈ پروسیسنگ اور پیکجنگ کی وجہ سے زیادہ دیر تک قائم رہتے ہیں۔
اچار کی تازگی بڑھانے کے طریقے
صاف برتن استعمال کریں۔
ہمیشہ خشک اور صاف چمچ استعمال کریں۔
اچار کو مکمل طور پر تیل یا نمک کے محلول میں ڈھکا رکھیں۔
پانی یا نمی اچار کو خراب کر سکتی ہے۔
ہر بار استعمال کے بعد جار کو اچھی طرح بند کریں۔
اچار کو کیسے محفوظ کیا جائے؟
صحیح برتن کا انتخاب کریں: شیشے یا مٹی کے جار بہتر ہیں، کیونکہ یہ تیزابی اجزاء کے ساتھ ردعمل نہیں کرتے اور ذائقہ محفوظ رکھتے ہیں۔ پلاسٹک یا دھات کے برتن طویل مدت اسٹوریج کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں: کچن کی الماری مثالی ہے. زیادہ گرمی یا نمی شیلف لائف کو کم کر سکتی ہے۔
ضرورت پڑنے پر فریج میں رکھیں: کم تیل یا نمک والے اچار کو تازہ رکھنے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھنے کی ضروری پیش اسکتی ہے۔
وقتاً فوقتاً چیک کریں: پھپھوندی، خراب بو یا غیر معمولی بو کو چیک کریں۔ اگر کچھ شک گزرے تو اچار پھینک دیں۔
صحیح دیکھ بھال کے ساتھ اچار کئی ماہ یا سالوں تک تازہ رہ سکتا ہے اور اپنا لذیذ ذائقہ برقرار رکھتا ہے۔
حفظان صحت اور درست اسٹوریج کی عادات اپنا کر آپ اپنے پسندیدہ اچار کو محفوظ اور مزیدار طریقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔