ربیکا خان اور حسین ترین کے ہنی مون وی لاگ پر مداح برہم
پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹرز ربیکا خان اور حسین ترین حال ہی میں اپنے ہنی مون کی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔
ربیکا خان اور حسین ترین گزشتہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی رہیں۔ بعد ازاں دسمبر 2025 میں انہوں نے بارات کی شاندار تقریب کے ساتھ شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔
ربیکا اور حسین اس وقت بالی میں ہنی مون منا رہے ہیں اور اپنی چھٹیوں کی متعدد ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
ربیکا نے ایک مختصر و لاگ کے ذریعے فالوورز کو ٹرپ کی جھلک دکھائی۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
@hussaintareen Teraaa Haan 🥺❤️ #rabesain #couplegoals
♬ original sound - ساحل🌊
لیکن یہ وی لاگ صارفین کی طرف سے مکمل پذیرائی حاصل کرنے کے بجائے تنقید کا نشانہ بن گئی۔
کچھ صارفین نے کہا کہ ربیکا نے معروف سوشل میڈیا کریئیٹر عروب جتوئی کی نقل کر کے وی لاگ بنایا ہے، جبکہ دیگر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات کو عوام کے سامنے لانے کے بجائے انہیں خود تک محفوظ رکھنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے، جن میں کہا گیا کہ، ”یہ سب پبلسٹی اور ویوز کے لیے ہے یا حقیقی خوشی دکھا رہے ہیں؟“
کچھ نے مزید کہا، ”ویڈیوز میں پرائیویسی کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا گیا۔“