شائع 10 فروری 2026 11:01am

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی فاسٹ بالر امریکی ٹیم کا حصہ بن گئے

پاکستان کے فاسٹ بالر احسان عادل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو یو ایس اے کی ٹیم میں شمولیت کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسدیپ سنگھ، جو 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

احسان عادل نے اپنے کیریئر میں پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

ان کی شمولیت سے امریکا کی ٹیم کو فاسٹ بولنگ میں مضبوطی حاصل ہوگی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، جو بھارت اور سری لنکا میں جاری ہے، آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں نمیبیا اور نیدرلینڈز، دوسرے میں نیوزی لینڈ اور یو اے ای جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔

Read Comments