شائع 07 فروری 2026 01:27pm

کچن میں تیل گِرجائے تو اسے فورا صاف کرنے کا آسان دیسی طریقہ

کھانا پکاتے ہوئے تیل کا گِرنا یا جھلک جانا ایک عام مسئلہ ہے، لیکن کچن کاونٹر، چولہے اور فرش پر تیل گڑنا کسی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔

زیادہ تر خواتین فوراً ٹشو یا کپڑا ہاتھ میں تھام کر اسے صاف کرنا شروع کردیتی ہیں اور یہی ان کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے۔ کیونکہ اس سے تیل تو صاف نہیں ہوتا البتہ تیل فرش پر پھسلن اور چکناہٹ ضرور پھیل جاتی ہے اور تیل کا داغ بھی رہ جاتا ہے۔

خوش قسمتی سے، ایک آسان دیسی ہیک موجود ہے جو چند لمحوں میں تیل کو جذب کر کے صفائی آسان بنا دیتا ہے اور فرش پر نہ داغ رہتا ہے اورنہ ہی پھسلن۔ وہ ہے ’نمک‘۔

نمک کے اندر قدرتی جذبیت کی صلاحیت تیل کو فوراً اپنے اندر جذب کر کے اسے ارد گرد پھیلنے سے روک دیتی ہے جس سے صفائی آسان ہوجاتی ہے۔

تیل صاف کرنے کا طریقہ

تیل گِرنے پر فوراً گھبرائیں نہیں۔

تیل کے اوپر زیادہ مقدار میں نمک چھڑکیں۔

30 سیکنڈ سے 1 منٹ انتظار کریں تاکہ نمک تیل میں پوری طرح جذب ہوجائے۔

اب آہستہ آہستہ ٹشو یا خشک کپڑے سے صاف کریں۔

آخر میں ہلکے گیلے کپڑے سے فرش پونچھ لیں تاکہ بچا ہوا تیل یا نمک بھی صاف ہو جائے۔

اگر زیادہ مقدار میں تیل گِرا ہو تو پہلے نمک کو مکمل طور پر جذب ہونے دیں اور پھر صفائی شروع کریں۔

فرش کے کناروں یا چولہے کے نیچے چھپے ہوئے حصوں میں بھی نمک ڈالیں تاکہ تیل مکمل طور پر صاف ہو جائے۔

بچوں یا پالتو جانوروں والے گھرانوں میں یہ طریقہ خاص طور پر محفوظ ہے کیونکہ فرش پر پھسلنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

اس طریقے سے فرش پر پھسلن نہیں رہتی۔ تیل کے داغ آسانی سے صاف ہو جاتے ہیں۔ کم ٹشو یا کپڑے استعمال ہوتے ہیں، جو پیسے اور وقت دونوں بچاتے ہیں اور کچن جلدی اور آسانی سے چمک جاتا ہے۔

اگلی بار جب تیل گِرجائے فوراً ٹشو کے بجائے نمک استعمال کریں۔ یہ نہ صرف آسان ہے بلکہ وقت اور محنت بھی بچاتا ہے اور آپ کے کچن کو محفوظ اور صاف رکھتا ہے۔

Read Comments