صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی
پاکستان سپر لیگ 2026 کے لیے ری ٹینشن کا سلسلہ جاری ہے۔ سپر لیگ 11 کے آغاز سے قبل نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ پشاور زلمی سے ریلیز ہونے کے بعد حیدرآباد کی ٹیم نے صائم ایوب کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا، جس سے وہ پی سی ایل کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے اور بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
صائم ایوب موجودہ وقت میں مردوں کے ٹی 20 انٹر نیشنل آل راؤنڈرز میں عالمی درجہ بندی میں نمبر 1 پر ہیں، جس کی وجہ سے ہر ٹیم ان کے لیے دلچسپی رکھتی تھی۔ ان کی قیمت صرف آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ سے کم ہے، جنہیں سیاہلکوٹ اسٹالیئنز نے 14 کروڑ روپے میں سائن کیا تھا۔
حیدرآباد نے جارح مزاج فاسٹ باؤلر عثمان خان کو بھی ری ٹین کیا ہے، جنہیں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ صداقت 3 کروڑ 50 لاکھ اور گولڈ کیٹیگری میں عاکف جاوید 1 کروڑ 96 لاکھ روپے میں شامل کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی مہنگی ری ٹینشن نوجوان کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزا ہے اور اس سے لیگ میں کرکٹ کی سطح اور مقابلے کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم نے اس بار بھی اپنے اسکواڈ کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے تاکہ اگلے سیزن میں کامیابی کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔
یہ ری ٹینشنز پاکستان سپر لیگ کی مارکیٹنگ اور کرکٹرز کے معاوضے میں نئے ریکارڈز قائم کرنے کا بھی باعث بن رہی ہیں۔