اپ ڈیٹ 05 فروری 2026 12:26am

امریکا کا مذاکرات کے مقام کی تبدیلی سے متعلق ایران کے مطالبات ماننے سے انکار

امریکا نے مذاکرات کے مقام کی تبدیلی سے متعلق ایران کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے، اس حوالے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے ایران سے مذاکرات کے امکانات اب کم رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ایران نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے امریکا نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران سے مذاکرات کے امکانات اب کم ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکی حکام نے ایران کو واضح پیغام دیا کہ مذاکرات طے شدہ طریقے اور مقام کے مطابق ہی ہوں گے، بصورت دیگر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے اس پر جواب دیا گیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Read Comments