اپ ڈیٹ 04 فروری 2026 05:52pm

پی ایس ایل 11: پانچ فرنچائزز کے برقرار کھلاڑیوں کے معاوضوں کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے 5 فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے معاوضوں اعلان کردیا ہے جب کہ ملتان سلطانز کی جانب سے کسی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھا گیا۔

پشاور زلمی نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 4 کروڑ 76 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا جب کہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں برقرار رکھا۔

آکشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 45 کروڑ رکھے گئے تھے جس میں سے فرنچائز نے 9.6 کروڑ روپے خرچ کر لیے ہیں۔

فرنچائزز کو رین ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کرنا تھا، ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 5.5 کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے کسی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا گیا۔

Read Comments