اداکارہ لائبہ خان کا شوہر کے بارے میں وائرل بیان ٹرولنگ کا شکار
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوخیز اداکارہ لائبہ خان نے جواد سے شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
لائبہ خان نے اپنے شادی کے مختلف لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں خاص طور پر رخصتی کی ویڈیو نے مداحوں اور صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ویڈیو میں لائبہ خان رخصتی کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ چلتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں اور خوشی میں مذاق کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے ساری زندگی روتے گزار دی ہے، لیکن اب وہ صحیح ہاتھوں میں ہیں۔
ویڈیو میں موقع پر موجود افراد کی ہنسی اور خوشی میں ڈوبی ہوئی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے کہا، ”یہ حد سے زیادہ اعتماد ہے“۔
ایک صارف نے مزید کہا، ”یہ نیا دور ہے۔“
Read Comments