پاکستان میں حملوں کے لیے دہشتگرد امریکی اسلحہ استعمال کر رہے ہیں؛ سی این این رپورٹ
امریکی خبر رساں ادارے ’سی این این‘ کی ایک رپورٹ میں انکشاف میں کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں
سی این این کے مطابق سابق امریکی سربراہ جان سوپکا نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں تین لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جو اب پڑوسی ممالک کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
سی این این کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) دہشت گرد امریکی ساختہ جدید رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ ان ہتھیاروں میں مشین گنز، اسنائپر رائفلز اور نائٹ وژن ڈیوائسز شامل ہیں۔
امریکی ہتھیاروں کی دستیابی نے دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔
رپورت کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے امریکی مہر لگے ہتھیار سی این این کو دکھائے۔ جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران یہی جدید اسلحہ استعمال ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ہتھیاروں اور نائٹ وژن آلات کی دستیابی دہشت گردوں کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے اور یہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کو بڑھا رہی ہے۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔