’دھرندھر: دی ریوینج‘، کا پہلا پوسٹر جاری
بولی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے اپنی سپر ہٹ ایکشن تھرلر ’دھرندھر: دی ریوینج‘ کا پہلا پوسٹر فینز کے ساتھ شیئر کیا اور سیکوئل کی بڑی خوشخبری دی۔
پوسٹر کی ریلیز فلم کے ٹیزر سے چند گھنٹے قبل ہوئی، جس نے شائقین کے درمیان جوش و خروش بڑھا دیا۔
نئے پوسٹر میں رنویر سنگھ کو سیاہ ٹرنچ کوٹ میں کھڑے، کھلے بال اور خون کے سرخ پس منظر میں دکھایا گیا ہے، جو سیکوئل کی سنجیدہ اور پرتشدد کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
رنویر نے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا،
”اب بگڑنے کا وقت آ گیا ہے“
جس نے ٹیزر کے لیے فینز کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
اس سے قبل رنویر سنگھ نے فلم کے شائقین کو انسٹاگرام پر خوشخبری دی کہ ’دھرندھر 2‘ کا ٹیزر 3 فروری کو دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔
رنویر سنگھ نے اداکارہ سارہ ارجن اور فلم کے ہدایت کار آدتیا دھرکے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک مختصر مگر پرجوش اعلان کیا، جس میں صرف اتنا لکھا گیا تھا۔
”کل (3 فروری)، 12:12“
اس مبہم پیغام کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ اسی وقت فلم کی پہلی جھلک یا ٹیزر جاری کیا جائے گا۔
اگرچہ ابھی تک اس کی اپ ڈیٹ کی تفصیلات کو سامنے نہیں لایا گیا ہے، لیکن فلم کے ہدایت کار آدتیا دھر پہلے ہی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ ٹیزر جلد سامنے آئے گا۔
انہوں نے حال ہی میں ایک مداح کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ فلم کا پروموشنل مواد چند ہی دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلم نے دنیا بھر میں 1300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔
حال ہی میں ’دھرندھر‘ نے نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد بھی شاندار ردِعمل حاصل کیا، جس کے بعد سیکوئل کا انتظار مزید بڑھ گیا تھا۔
اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ دھرندھر 2 کا ٹیزر سنی دیول کی فلم بارڈر 2 کے ساتھ ریلیز ہوگا، تاہم فلم کے ہدایت کار آدتیا دھر نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔
فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے علاوہ اکشے کھنہ، سنجے دت، ارجن رامپال اور آر مادھون شامل تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی-سیریز ’دھرندھر 2‘ کی میوزک لیبل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا میوزک البم نہایت شاندار اور چارٹ بسٹر ہوگا، جس میں مختلف طرز کے گانے شامل ہوں گے۔
اس کا سیکوئل ’دھرندھر 2: دی ریونج‘ 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔ اسی روز یش کی فلم ’ٹاکسک‘ بھی ریلیز ہو گی، جس سے باکس آفس پر سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اب شائقین کی نظریں 3 فروری، 12:12 پر جمی ہوئی ہیں، جب ممکنہ طور پر فلم کی پہلی جھلک سامنے آئے گی۔