عام تعطیل کا اعلان: فروری کے پہلے ہفتے چھٹیاں ہی چھٹیاں
فروری کے پہلے ہفتے عوام کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
رواں ہفتے چھٹیوں کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 4 فروری کو تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے، جس کا نوٹیفکیشن 30 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا کہنا تھا کہ شب برأت کی مناسبت سے 15 شعبان 1447 بمطابق 4 فروری 2026 کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ پنجاب میں بھی بسنت کے موقع پر 6 اور 7 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب 5 فروری کو کشمیر ڈے کے ساتھ طویل ویک اینڈ کا لطف اٹھائے گا، 6 فروری کو صوبے بھر میں بسنت کی چھٹی ہو گی جب کہ اس کے بعد 7 فروری کو ہفتہ اور 8 فروری کو اتوار ہوگا۔