شائع 01 فروری 2026 05:11pm

کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں محمود آباد، گلشن اقبال، جہان آباد اور بنارس پٹھان کالونی سے ملی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے چند گھنٹوں کے دوران 4 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 3 لاشیں گلشن اقبال، جہان آباد اور بنارس پٹھان کالونی سے برآمد ہوئیں جب کہ ایک لاش محمود آباد کے قریب ایک گھر سے ملی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلشن اقبال، جہان آباد اور بنارس پٹھان کالونی سے ملنے والی تینوں لاشوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی عمریں 45 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔

دوسری جانب محمود آباد کے قریب ایک گھر سے ملنے والی لاش کی شناخت 31 سالہ احمد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ نئے سال 2026 کے دوسرے ہی روز کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد تھیں، جن میں سے 2 لاشیں خواتین، ایک مرد اور بچے کی تھی۔

Read Comments