شائع 01 فروری 2026 09:25am

پولیس اہلکار نے چھاپے کی ویڈیو بنانے پر نوجوان کو گولی مار دی

پنجاب کے شہر لیہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کی جانب سے ایک گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چھاپے کے دوران 20 سالہ نوجوان نوید اکرم نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی، جس پر سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے سب انسپکٹر سجاد بشیر اور اہلکار محمد رضا کو قابو میں لے لیا۔

تاہم، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو چھڑا کر لے گئی۔

جاں بحق نوجوان کے ورثا نے پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments