شائع 31 جنوری 2026 09:23am

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کا حملہ، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہکار زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں شہید اہلکاروں کی میتیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read Comments