وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے کی صورت حال پر گفتگو
وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں خطے میں امن و سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
وزیرِاعظم شہبازشریف نے جمعرات کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و سلامتی، ترقی کیلئے پائیدار مذاکرات اور سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کی مشترکہ تاریخ اور ثقافت سے وابستہ برادرانہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران پاک ایران تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Read Comments