رمضان میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
رمضان المبارک کے دوران کراچی کا موسم مجموعی طور پر معتدل رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں دن کے اوقات میں درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران کراچی کا موسم مجموعی طور پر معتدل رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، جبکہ شدید گرمی کے آثار فی الحال نظر نہیں آ رہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی موجودہ لہر جنوری کے اختتام تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
فروری کے مہینے میں رات کے وقت درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جس کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں موسم نسبتاً خنک محسوس ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ مجموعی طور پر رمضان کے دوران دن معتدل اور راتیں قدرے ٹھنڈی رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔