شائع 22 جنوری 2026 04:01pm

مسلسل اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح چھونے کے بعد نیچے آگئی اور فی تولہ 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 832 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 30 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 903 روپے کی ہو گئی۔

Read Comments