اپ ڈیٹ 21 جنوری 2026 05:22pm

پانچواں روز: گُل پلازہ کی تازہ ترین صورتِ حال

کراچی کے مشہور شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں آج بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں. بدھ کے روز سانحے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال یہ ہے:

  • سانحے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 60 ہو چکی ہے جبکہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
  • ریسکیو ٹیموں نے ایک ہی دکان سے مزید 30 لاشیں برآمد کرلیں
  • محدود وسائل، ملبے کے ڈھیر اور تکنیکی رکاوٹوں کے باعث کام کی رفتار متاثر ہو رہی ہے
  • کئی روز مسلسل آتشزدگی کے باعث جسمانی اعضا اب راکھ کی شکل اختیار کر چکے ہیں: ریسکیو حکام
  • دوپہر دو بجے کے قریب ملنے انسانی اعضا کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: حکام
  • اب تک مجموعی طور پر شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے
  • 17 لاشیں تاحال ناقابلِ شناخت ہیں جنہیں ایدھی سرد خانے میں رکھا گیا ہے: ریسکیو حکام
  • باقی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے: حکام
  • ڈی این اے رپورٹس موصول ہونے کے بعد مزید میتوں کی شناخت سامنے آئے گی: حکام
Read Comments