اپ ڈیٹ 21 جنوری 2026 03:12pm

’دھرندھر 2‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نیا چہرہ کون؟

فلم ’دھرندھر 2‘ کے حوالے سے شائقین میں کافی تجسس پایا جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ ممکنہ طور پر اداکار وکی کوشل اس فلم کا حصہ ہوں گے، تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے دوسرے حصے میں اکشے کھنہ فلیش بیک مناظر میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق وکی کوشل فلم میں میجر وہان شیرگل کے کردار میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ کردار فلم ’اُڑی: دی سرجیکل /اسٹرائیک‘ میں نبھایا تھا۔

یہ کردار فلم کی کہانی کا حصہ ہوگا اور اس میں ایکشن مناظر بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہدایت کار آدیتیا دھر اس فلم میں بڑی اسٹار پاور شامل کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کر رہے۔

وکی کوشل کا کردار فلم کی کہانی میں اس طرح شامل کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس پر الگ فلم بھی بن سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وکی کوشل نے اپنے مناظر کی شوٹنگ پچھلے سال ہی مکمل کر لی تھی، وہ بھی اس وقت جب ’دھرندھر‘ کی پہلی فلم ریلیز بھی نہیں ہوئی تھی۔

وکی کوشل آدیتیا دھر کے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وکی کوشل اور رنویر سنگھ کے کردار ایک دوسرے سے ملیں گے یا نہیں، لیکن شائقین اس ممکنہ ملاپ کو لے کر کافی پُرجوش ہیں۔

‘دھرندھر‘ 5 دسمبر 2025 کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں رنویر سنگھ نے بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے بھارت اور بیرونِ ملک شاندار کامیابی حاصل کی اور باکس آفس پر بڑا بزنس کیا۔

Read Comments