اپ ڈیٹ 20 جنوری 2026 01:45pm

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن اپوزیشن لیڈر مقرر

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف کی تقرری کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سنبھال لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم نذیرتارڑ، رانا ثنا، طارق فضل نے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر بننے پر راجا ناصرعباس کو مبارکباد پیش کی۔

دیگرسینیٹرزنے بھی راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن قائم مقام سیکرٹری سینیٹ کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی علامہ راجا ناصرعباس اور ارکان سینیٹ کو بھی بھجوا دی گئی۔

یہ فیصلہ سینیٹ کے رولز اور قوانین کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ شبلی فراز کی نشست خالی ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا تھا۔

Read Comments