شائع 17 جنوری 2026 02:56pm

سونے کی قیمت میں حیران کُن کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کمی سے 4595 ڈالر فی اونس پرآگیا ہے۔

Read Comments