شائع 17 جنوری 2026 01:42pm

خیرپور میں خاتون سمیت 7 افغان شہری گرفتار

خیرپور میں پولیس اور احساس اداروں نےخفیہ اطلاع پرمشترکہ کارروائی کرتےہوئےخاتون سمیت سات افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی خیرپور کےمطابق اکنامک زون تھانے کی حدود میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کی گئی،جن کے پاس ویزا یا کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان شہریوں میں عمر، شیر، محمد عارف، حکمت اللہ، ابوبکر، محمد رمضان اور خاتون رقیہ شامل ہیں جن سےتفتیش جاری ہےجس کےبعدانہیں افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

Read Comments