پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، اہم قانون سازی متوقع
حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے مشترکہ اجلاس سے متعلق سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ان میں سے 11 بلز حکومتی جبکہ 18 نجی نوعیت کے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بلز میں سے 24 بل ایسے ہیں جنہیں صدر مملکت بغیر دستخط واپس بھیج چکے ہیں، جبکہ 5 بلز ایک ایوان سے منظور ہو چکے ہیں مگر دوسرے ایوان سے منظوری حاصل نہیں کر سکے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں کن بلز کو پیش کیا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ حکومت کی صوابدید پر ہوگا۔ مشترکہ اجلاس کے دوران قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
Read Comments