اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کے منتخب ڈیزائن حکومت کو بھیج دیے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئے کرنسی نوٹس کے اجرا کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے، ذرائع کے مطابق نوٹس کے ڈیزائن وفاقی حکومت کی منظوری کے منتظر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ نوٹس کی چھپائی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد کرنسی نوٹس کی چھپائی کا حکم جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ توقع ہے کہ نئے نوٹس 2026 کے آخر تک گردش میں آ جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے منتخب ڈیزائن حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دیے ہیں۔
Read Comments