حکومت اور پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق ہوگیا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست سات اگست سے خالی تھی، جس کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی نے آج ایوان میں کر دیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی آج ہی اس ضمن میں درکار دستاویزات جمع کرا دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جمعرات تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔
Read Comments