صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کر دیے
صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کر دیے، جس کے بعد آرڈیننس باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر تین ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔
ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئرز ہوں گے۔ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ ہر یونین کونسل نو جنرل کونسلرز اور چار مخصوص نشستوں پر مشتمل ہوگی۔
آرڈیننس کے تحت اسلام آباد میں قائم ہونے والی کارپوریشنز کی مدت چار سال مقرر کی گئی ہے۔
Read Comments