شائع 10 جنوری 2026 03:46pm

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی میں مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر مہنگا ہوکر 4509 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہواتھا، جس کے نتیجے میں سونے کی  نئی عالمی قیمت 4 ہزار 472 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

Read Comments