سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 7 سو روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کی کمی کے بعد 4332 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا تھا۔
Read Comments