نئے سال کے دوسرے روز سونے کی قیمت نے عوام پر بجلیاں گرادیں
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 4 روز مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی نرخوں کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 227روپے کے اضافے سے 7 ہزار 862 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 195 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 740 روپے کی سطح پر آگئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 57 ڈالر بڑھ کر 4379 ڈالر کا ہوگیا ہے۔