یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد، شدید زخمی
کراچی میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر وکلا نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
رجب بٹ پر توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے تحت انہیں پیر کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا۔
تشدد کے باعث رجب بٹ کے جبڑے اورمنہ سے خون بہنے لگا۔
وکلا کی جانب سے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا پر بھی تشدد کیا گیا۔
تشدد کے دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے کپڑے پھٹ گئے۔
وکلا کا مؤقف ہے کہ رجب بٹ نے ویڈیو میں وکلا کو گالیاں دی ہیں۔
رجب بٹ کے لاہور سے آئے وکیل میاں اشفاق رجب بٹ کو گھیسٹتے ہوئے کراچی بار لے گئے۔
ملزم کے وکیل کے مطابق رجب بٹ سے وعدہ لیا گیا کہ وہ آئندہ اس نوعیت کی حرکت نہیں کرے گا۔
اس دوران عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔
Read Comments