شائع 29 دسمبر 2025 10:41am

بیٹل آف سیکسز: خواتین کی ٹینس چیمپیئن کو آسٹریلوی کھلاڑی سے شکست

دبئی میں اتوار کو کھیلے گئے ’’بیٹل آف دی سیکسز‘‘ میں آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کیریوس نے خواتین کی عالمی نمبر ون کھلاڑی آریانا سبالینکا کو چھ تین اور چھ تین سے شکست دے دی۔

یہ میچ سابق ومبلڈن فائنلسٹ نک کیریوس نے جیتا، تاہم اس کا موازنہ 1973 میں کھیلے گئے اُس تاریخی مقابلے سے نہیں کیا جا رہا، جس میں بلی جین کنگ نے بوبی رِگز کو شکست دی تھی۔ اس وقت یہ مقابلہ خواتین کے پیشہ ورانہ ٹینس ٹور کی بقا، قانونی حیثیت اور انعامی رقم کے فرق جیسے اہم معاملات سے جڑا ہوا تھا۔

1973 میں خواتین ٹینس کی عظیم کھلاڑی بلی جین کنگ نے 55 سالہ بوبی رگز کو ہیوسٹن میں چھ چار چھ تین اور پھر چھ تین سے شکست دی تھی۔ اس وقت خواتین کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ کم تھی۔

اتوار کے میچ میں قوانین مختلف تھے۔ چار گرینڈ سلیم جیتنے والی آریانا سبالینکا اور نک کراؤس کے درمیان مقابلے کا توازن برقرار رکھنے کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے تھے۔

ایک ہی سروس پر پوائنٹ جب کہ کورٹ کا رقبہ 9 فیصد کم کرنا شامل تھا۔

بعد ازاں اس ایونٹ کے مقاصد پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ اس ایجنسی نے منعقد کیا جو دونوں کھلاڑیوں کے کیریئرز کو مینیج کرتی ہے، اور اس کے پس پردہ اصل محرک نشریاتی ریٹنگز اور مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔

Read Comments