شائع 22 دسمبر 2025 10:43am

سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 383 اعشایہ 73 ڈالر تک جا پہنچی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو میں گزشتہ ہفتے ہوئی چوتھائی پوائنٹ کمی کے بعد مزید شرح سود میں کمی کی توقعات، محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافہ اور ڈالر کی کمزور حالت ہے۔

سونا، جو روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اس سال 67 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔

اس کی قیمتوں میں آضافے کی وجوہات میں عالمی سطح پر سیاسی اور تجارتی کشیدگیاں، مرکزی بینکوں کی مضبوط خریداری اور آئندہ سال شرح سود میں کمی کی امید شامل ہیں۔

ڈالر کی کمزور قیمت نے بھی غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا سستا کر دیا ہے، جس سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار فی الحال 2026 میں دو مرتبہ امریکی شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی کشش مزید بڑھ گئی ہے۔

Read Comments