اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق آج صبح اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے آئے، جن کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی تقریباً 12 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے نہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی بلکہ چترال، دیر اور دیگر شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوش قسمتی سے فوری اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
Read Comments