شائع 18 دسمبر 2025 02:16pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اشتہاری قرار، نوٹسز چسپاں

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالت کے حکم پر مختلف مقامات پر نوٹسز چسپاں کر دیے گئے ہیں، جن میں ملزمان کو فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اے ٹی سی کے سیکشن 87 کے تحت جاری حکم نامے کے مطابق مختلف مقامات پر نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔

اس بار ڈی چوک سے آزادی لے کر یا کفن میں واپس پہنچیں گے: سہیل آفریدی

عدالتی حکام کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے مختلف حصوں میں بھی نوٹسز لگا دیے گئے ہیں۔ نوٹسز میں سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو آخری موقع دیتے ہوئے فوری طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ وقت میں عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments